ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں'بھارت اسکاؤٹ گائیڈ آرگنائزیشن' کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پنچ شیل بالک انٹر کالج میں ضلعی تنظیمی کمشنر اسکاؤٹ شیوکمار اور ضلعی تنظیم کمشنر گائیڈ شیفالی گوتم کے زیر اہتمام ایک تربیتی بِیگنرس کورس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی آئی او ایس ڈاکٹر نیرج کمار پانڈے موجود رہے۔ مہمانان خصوصی کے طور پر ریجنل ٹریننگ کمشنر اسکاؤٹ اروند شریواستو، ریجنل ٹریننگ کمشنر گائیڈ دیوکی شوبیت، اسسٹنٹ ٹیریٹوریل آرگنائزیشن کمشنر مینک شرما، ڈسٹرکٹ چیف کمشنر ڈاکٹر راکیش کمار راٹھی، اسکاؤٹ کمشنر وجندر سنگھ، گائیڈ کمشنر میتھلیش گوتم، ڈسٹرکٹ سکریٹری ڈاکٹر شیو کمار موجود رہے۔