نوئیڈا: ہندوستان کے عظیم بادشاہ شیر میسور ٹیپو سلطان کی 271ویں یوم پیدائش کے موقع پر نوئیڈا کے سیکٹر 9 میں تقریب منعقد کر خراج عقیدت پیش کی گئی۔ نوئیڈا مہانگر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر شکیل سیفی نے اپنے دفتر میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں تنویر حسین، ساحل چودھری، ممتاز عالم، محمد ممتاز، عمران اور شیر خان کے ہمراہ عظیم بہادر بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
اس موقع پر شکیل سیفی نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی زندگی ایک سچے مسلمان کی زندگی تھی، وہ مذہبی تعصب سے پاک تھے، یہی وجہ تھی کہ غیر مسلم ان کی فوج اور ریاست میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔
مزید پڑھیں: