اردو

urdu

ETV Bharat / city

عوامی مقامات پر تھوکنے پر تین افراد پر 1500 روپے جرمانہ - گٹکھا، پان تمباکو کھانے والوں پر سختی

نوئیڈا اتھارٹی نے گٹکھا، پان تمباکو کھانے والوں پر سختی عائد کرتے ہوئے 3 افراد پر 500-500 روپے جرمانہ عائد کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

Three persons fined Rs 1,500 for spitting in public places in noida
عوامی مقامات پر تھوکنے پر تین افراد پر 1500 روپے جرمانہ

By

Published : May 6, 2020, 5:19 PM IST

اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں اب اتھارٹی عوامی مقامات پر گٹکھا کھا کر تھوکنے پر جرمانے عائد کررہی ہے۔ پہلی بار تھوکنے پر 500 روپے اور دوسری بار 1000 ہزارروپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

او ایس ڈی، تحصیلدار، ورک پروجیکٹ انجینئر (پبلک ہیلتھ)، ورک پروجیکٹ (پبلک ہیلتھ) سینئر منیجر (آل ورک سرکل)، اسسٹنٹ پروجیکٹ انجینئر پبلک ہیلتھ سب سے پہلے کام کرنے والے سرکل کو اس جرمانے پر ایکشن لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

کاروائی کے تحت تین لوگوں پر گٹکھا کھا کر پبلک سینٹر پر تھوکنے کی پاداش میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

راہل کمار، راجو کمار اور سلیم نامی شخص سے اتھارٹی نے گزشتہ روز تھوکنے پر 500-500 روپے کے ساتھ 1500 روپے جرمانہ وصولہ ہے۔

اتھارٹی نے ایک لسٹ بھی جاری کی ہے جس میں ان مقامات کا بھی ذکر ہے جہاں پان گٹکھا کھاکر تھوکا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details