اردو

urdu

نوئیڈا: غلیل گینگ کے شاطر چورگرفتار

By

Published : Dec 31, 2020, 8:17 PM IST

نوئیڈا سیکٹر 49 کوتوالی پولیس نے غلیل گینگ کے شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، ان کے پاس سے پولیس نے چوری کے لیپ ٹاپ اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کیے ہیں۔

نوئیڈا: غلیل گینگ کے شاطر چورگرفتار
نوئیڈا: غلیل گینگ کے شاطر چورگرفتار

نوئیڈا این سی آر اور دہلی میں غلیل گینگ کے تین افراد کو مال اور مارکیٹ کے قریب کار کا شیشہ توڑ کر لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

نوئیڈا: غلیل گینگ کے شاطر چورگرفتار

سیکٹر 39 کوتوالی پولیس نے جمعرات کو سنجے عرف مائیکل، امت اور سورج عرف کھوپڑی رہائشی امبیڈکر نگر (دہلی) کو سیکٹر 37 چوراہے کے قریب سے گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے چوری شدہ چار لیپ ٹاپ نقدروپے سمیت ایک لاکھ 14 ہزار مالیت کی غیر ملکی کرنسی، تین انگوٹھی، ایک پین ڈرائیو، ایک غلیل، ایک پیکٹ پیلٹ دو لیپ ٹاپ بیگ، ایک پرس اور بغیر نمبر پلیٹ والی ایک اسکوٹی برآمد ہوئی ہے۔

نوئیڈا: غلیل گینگ کے شاطر چورگرفتار

گریٹر نوئیڈا کے رہائشی آشیش تیواری نے پولیس کو اطلاع دی کہ 26 دسمبر کو سیکٹر 75 میں واقع اسپیکٹرم مال دوست چندن کھنڈوال سے ملاقات کے لئے گیا تھا۔ سبھی نے مال کے باہر گاڑی کھڑی کی تھی۔ دونوں کاروں میں لیپ ٹاپ سمیت قیمتی سامان موجود تھا۔ جب وہ ملاقات کے بعد واپس آئے تو انہوں نے دیکھا کہ کار کا سیشا ٹوٹا ہوا ہے۔ کار میں چار لیپ ٹاپ اور غیر ملکی کرنسی غائب ہے۔

نوئیڈا: غلیل گینگ کے شاطر چورگرفتار

سیکٹر 49 کوتوالی پولیس کو فوری طور پر اس کی شکایت کی گئی۔ پولیس اس تعلق سےمقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش کررہی تھی۔ جمعرات کے روز پولیس نے کار سے لیپ ٹاپ چوری کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔

نوئیڈا: غلیل گینگ کے شاطر چورگرفتار

ملزمان سے کار سے چوری کے مجموعی طور پر 1 لاکھ 14 ہزار 553 روپے برآمد ہوئے ہیں، جن میں چوری شدہ لیپ ٹاپ اور $ 510، 550 یورو، 1 ہزار 665 یوآن، 305 درہم، 160 تھائی کرنسی اور 8 ہزار 870 روپے ہم شامل ہے۔

مزید پڑھیں:چار سالہ بچی کے ساتھ ریپ کے معاملے میں ملزم والد گرفتار

ملزم مدن گیری گینگ کے ممبر ہیں۔ گینگ کا سرغنہ سنجے عرف مائیکل ہے جو چوری کے سامان کو ٹھکانے لگانے کا کام کرتا تھا۔ سورج عرف کھوپڑی غلیل سے گاڑی کا شیشہ توڑنے میں مہارت رکھتا ہے۔ کوتوالی انچارج آزاد تومر نے بتایا کہ ملزم ماضی میں متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ جبکہ سنجے کے خلاف نوئیڈا اور دہلی میں 30 مقدمے درج ہیں، سورج کے خلاف چوری اور ڈکیتی کے 39 مقدمات درج ہیں۔ امت کے خلاف 13 مقدمات درج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details