اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوجوان بیدار ہو چکا ہے اب جملہ نہیں چلے گا: کانگریس - پرینکا گاندھی

اترپردیش کے نوئیڈا میں یوتھ کانگریس کا اسمبلی سطح پروگرام منعقد ہوا، جس میں کانگریس کے کئی سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

The youth has woken up, now the sentence will not work: Congress
The youth has woken up, now the sentence will not work: Congress

By

Published : Oct 4, 2021, 8:49 AM IST

نوئیڈا: یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر نے اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر 55 کے بارات گھر میں اسمبلی سطح پر بوتھ صدر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر اومبیر یادو نے کہا کہ 2014 میں مودی جی نے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو دھوکہ دیا اور حکومت بنائی، لیکن مودی جی کے تمام وعدے جملہ ثابت ہوئے۔

پروگرام کے آرگنائزر، یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ اب ریاست کا نوجوان بیدار ہوچکا ہے، آج نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، 2022 میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد نوجوانوں کے مسائل پہلے حل کیئے جائیں گے۔

ویڈیو دیکھیے


مہا نگر صدر شہاب الدین نے کہا کہ ہماری تنظیم بوتھ سطح سے مہا نگر سطح تک بہت مضبوطی سے کام کر رہی ہے، پرینکا گاندھی جی کی قیادت میں ریاست میں حکومت بننے جا رہی ہے۔
کانفرنس کی صدارت ترلوک ناگر اور بہادر سنگھ نے کی۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا: ٹریفک پولیس کی بروقت مدد سے مریض کی جان بچی

لکھیم پور تشدد معاملہ: آج بھارتیہ کسان یونین ملک بھر میں احتجاج کرے گی

موقع پر یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر اومبیر یادو، ریاستی سکریٹری مکیش یادو، میا نگر صدر شہاب الدین، ​​یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر، نائب صدر للت آوانا، جنرل سکریٹری جتیندر امباوت، پی سی سی اشوک شرما، بزنس سیل ضلع صدر ابھیشیک جین، جنرل سکریٹری اندرجیت تیواری سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details