اردو

urdu

سمادھان دیوس پر گیارہ شکایتیں حل

By

Published : Sep 18, 2019, 8:48 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:50 AM IST

ضلع گوتم بدھ نگر میں یوم تحصیل پرکل 118 شکایتیں درج کی گئیں تھیں جن میں سے 11 شکایتوں کو افسران نے موقع پر ہی حل کردیا۔

عوامی شکایت کے ازالے کے لیے سمادھان دیوس پروگرام

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کی تینوں تحصیلوں دادری، گریٹر نوئیڈا اور جیور میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے افسر بی این سنگھ کی ہدایت پر سمادھان دیوس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

عوامی شکایت کے ازالے کے لیے سمادھان دیوس پروگرام
سمادھان دیوس پروگرام میں کل 118 شکایتیں درج کی گئیں تھیں جس میں سے 11 شکایتوں کو افسروں نے فورا دور کردیا۔ عوام کی پریشانیوں اور شکایتوں کو تحصیل دادری میں چیف ڈویلپمنٹ افسر انیل کمار سنگھ نے سنا اور متعلق محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام ریکارڈ شدہ شکایت کو مقررہ مدت کے اندر حل کریں۔
عوامی شکایت کے ازالے کے لیے سمادھان دیوس پروگرام
دادری میں مجموعی طور پر 63 شکایتیں درج کی گئیں تھیں جس میں سے 6 شکایتوں کو موقع پر ہی عہدیداروں نے حل کر دیا۔ تحصیل صدر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو مہیندر ناتھ اپادھیائے نے عوامی شکایتوں کو سنا جہاں پر کل 23 شکایتیں درج کی گئیں جن میں سے 3 شکایتوں کو موقع پر ہی نمٹا دیا گیا۔
عوامی شکایت کے ازالے کے لیے سمادھان دیوس پروگرام
تحصیل جیور میں عوامی شکایت کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیوکر سنگھ کے ذریعہ سنا گیا جس میں کل 32 شکایتیں درج کی گئیں اس میں سے 2 شکایت کو فورا دور کر دیا گیا۔ سمادھان دیوش پروگرام کے دوران سینیئر افسران کو بتایا گیا کہ یہ حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے لہذا تمام ضلعی سطح کے افسران کو چاہیے کہ وہ اس پروگرام کو نہایت سنجیدگی کے ساتھ انجام دیں اور حکومت کی منشا کے مطابق عوامی شکایتوں کے ازالے کو یقینی بنائیں۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 12:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details