اردو

urdu

ETV Bharat / city

پیرنٹس ایسوسی ایشن کی بھیک مانگ کر حکومت کو جگانے کی کوشش - حکومت سے مطالبہ

اسکولوں کی من مانی اور ریاستی حکومت کی بے حسی کے خلاف نوئیڈا میں پیرنٹس ایسوسی ایشن کے بینر تلے سرپرستوں نے مظاہرہ کیا اور سڑکوں اور چوراہوں پر بھیک مانگ کر اپنا احتجاج درج کرایا۔

The parents' association registered a protest by begging
پیرنٹس ایسوسی ایشن کی بھیک مانگ کر حکومت کو جگانے کی کوشش

By

Published : Oct 16, 2020, 4:03 PM IST

پیرنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران بہت سے لوگوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ پھر بھی ریاستی حکومت اور اسکولوں کی جانب سے کوئی راحت اور رعایت نہیں مل رہی ہے۔

ویڈیو

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سے قبل متعدد بار حکومت سے مطالبہ کیا کہ کم از کم کورونا دور کی فیس معاف کر دی جائے لیکن حکومت کا بے حسی ہنوز برقرار ہے۔ کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے، لہٰذا ہمیں مجبوری میں سڑکوں پر اترنا پڑا۔ ہم بھیک مانگ کر ریاستی حکومت کو جگانے کی کوشش کریں گے اور یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پیرنٹس اس قدر بے بس اور لاچار ہیں کہ انہیں فیس دینے کے لیے بھیک مانگنی پڑ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details