نوئیڈا: نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتومہیشوری نے کہا کہ ٹوئنز ٹاور کو 22 مئی تک سائنٹیفک طریقے سے گرا دیا جائے گا۔ غیر ملکی انجینئرز دھماکہ ڈیزائن پر کام کر رہے ہیں۔ گردوغبار، دھویں اور آلودگی کے ارد گرد کے علاقے پر اثرات کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔اور بتایا کہ جڑواں ٹاورز کو صرف 9سیکنڈ میں 22 مئی کو منہدم کیا جائے گا۔Noida Twin Towers Will Be Demolished
سی ای او نے کہا کہ اس انہدامی کاروائی کے لیے 15 محکموں کے این او سی لیے گئے ہیں۔ساتھ ہی آس پاس کی سوسائٹیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا کام بھی جاری ہے۔اس سلسلے میں مقامی شہریوں کو بھی تمام اطلاعات فراہم کی جائیں گے۔
ریتو مہیشوری کے ساتھ پریس کانفرنس میں انجینئروں کی ٹیم موجود تھی۔ بتایا گیا کہ ٹوئنز ٹاور کو گرانے کے لیے 10 ویں منزل پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا جائے گا۔ ان ٹاورز کو واٹر فاؤنٹین کولپس کے عمل کے تحت نیچے لایا جائے گا۔