ساتھ ہی پولیس اسٹیشن نالج پارک میں واقع ایکسپو مارٹ کے ہال نمبر 15 میں جمع نوئیڈا کمشنریٹ پولیس اہلکار اور دیگر اضلاع سے آئے پولیس فورس کو حفاظتی نظام کو چست و درست رکھنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔
نوئیڈا: وزیر اعلیٰ کے دورے سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات - اردو نیوز نوئیڈا
اتر پردیش نوئیڈا کے پولیس کمشنر آلوک سنگھ، ایڈیشنل کمشنر پولیس، امن و امان (لا اینڈ آرڈر) لوو کمار، رکن اسمبلی دادری تیج پال ناگر نے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے مہر بھوج ڈگری کالج، دادری میں وزیر اعلیٰ کے پروگرام کی جگہ اور پنڈال کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ کے دورے سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
پنڈال کے ارد گرد زیر تعمیر عمارتوں کی تلاشی لی گئی اور انہیں خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ پولیس کمشنر نے سکیورٹی میں مصروف پولیس فورس کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال نہ کریں۔
بریفنگ کے دوران ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لاء اینڈ آرڈر، لوو کمار اور تمام ڈی سی پیز، اے ڈی سی پیز، اے سی پیز اور ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس فورس موجود تھے۔