اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا میں بھی کورونا کی ٹیکہ کاری جاری - gautam budh nagar, uttar pradesh

ضلع گوتم بدھ نگر (نوئیڈا ) کے سیکٹر 30 میں واقع چائلڈ پی جی آئی میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری کی موجودگی میں کووڈ ۔19 کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز سب سے پہلے شمیم نام کے شخص کو لگا کر کیا گیا۔

Covid-19 Vaccination Campaign Launched
کووڈ ۔19 ویکسی نیشن مہم کا آغاز

By

Published : Jan 16, 2021, 5:37 PM IST

اس موقع پر ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ محکمہ صحت کی تاریخ میں آج کا دن اور وقت سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

ویڈیو

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین گذشتہ 1 برس سے عام لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ کووڈ ۔19 ویکسین کی آمد سے تمام شہری آنے والے وقت میں کورونا کے خطرے سے نجات حاصل کر سکیں گے۔

کووڈ ۔19 ویکسی نیشن مہم کا آغاز

آج ضلع مجسٹریٹ کی موجودگی میں شمیم، ریتو اور ڈاکٹر اونیش کو سب سے پہلے کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ یہ تمام لوگ طبی عملے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع افسر نے شمیم کو ٹیکہ کاری کے بعد کارڈ بھی دیا، جس کے ذریعے انہیں 28 دن کے بعد دوسری خوراک کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

کووڈ ۔19 ویکسی نیشن مہم کا آغاز

اس موقع پر ڈاکٹر دیپک اوہری چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر چندن، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر نیرج تیاگی، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر اور ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر، محکمہ صحت کے دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔ اس کے علاوہ پانچ دیگر مقامات پی ایچ سی ویسرکھ، اور بھنگیل، کیلاش ہسپتال نوئیڈا ، شاردا ہسپتال گریٹر نوئیڈا اور جمس گریٹر نوئیڈا شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details