عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ’’یوپی جوڑو مہم‘‘ کے دوسرے دن کے پروگرام کے دوران نوئیڈا میں اقلیتی سیل کے ضلعی صدر دلدار انصاری اور خواتین سیل کی ضلعی صدر پریتی اپادھیائے کی سربراہی میں گاؤں چپیانا بزرگ میں ممبر شپ مہم چلائی گئی، جس میں تمام برادریوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عام آدمی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔
اس پروگرام میں نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں نے عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ عہد لیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اتر پردیش میں برسر اقتدار لائیں گے۔