اتر پردیش میں خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ، وقار اور خود کفیل بنانے کے مقصد سے مشن شکتی مہم کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔
ضلع پروبیشن افیسر اتل کمار سونی نے بتایا کہ محکمہ خواتین کی شعبہ بہبود و ترقی نے اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے بلاک جیور میں سیلف ہیلپ کیمپ کا اہتمام کیا، جس میں بے سہارا خواتین پنشن، ریاستی کنیا سمنگالا یوجنا کے فارم پُر کیے گئے اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، ریاستی بال سیوا یوجنا (عمومی) وغیرہ جیسی محکمانہ اسکیموں کو وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی۔