اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا میں دفعہ 144 میں 31 اکتوبر تک توسیع - नोएडा में धारा 144

کووڈ 19 انفیکشن اور آنے والے تہواروں کے پیش نظر گوتم بدھ نگر نوئیڈا اترپردیش میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

section 144 in noida extended till october 31
نوئیڈا میں دفعہ 144 میں 31 اکتوبر تک توسیع

By

Published : Oct 1, 2021, 10:48 PM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) شردھا پانڈے نے کہا کہ کووڈ 19 کے پروٹوکول اور آئندہ تہواروں بشمول گاندھی جینتی، نوراتری، عید میلادالنبی، والمیکی جینتی وغیرہ کے سلسلے میں جاری کردہ مینڈیٹ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

شردھا پانڈے نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر تک عوامی مقامات پر ماسک اور سماجی دوری کے بغیر کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ کسی بھی عوامی سرگرمی پر 11 بجے سے صبح 6 بجے تک پابندی ہوگی۔

کسی بھی قسم کی سماجی، سیاسی، کھیلوں کی تفریح ​، ثقافتی، مذہبی، تہوار سے متعلق سرگرمیاں اور دیگر اجتماعات بغیر کسی اجازت کے نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا کے مختلف مقامات پر دو اکتوبر سے قانونی امدادی پروگرام

سنیما ہالز، اسپورٹس اسٹیڈیمز وغیرہ میں 50 فیصد سے زیادہ کی تعداد جائز نہیں ہوگی۔ سوئمنگ پول کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details