اردو

urdu

ETV Bharat / city

فرقہ وارانہ ہم اہنگی کے لیے اجلاس

گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ اور دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا کے معزز شہریوں کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع میں امن کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے غور وخوض کیا گیا۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی کی میٹنگ

By

Published : Oct 23, 2019, 2:18 AM IST

ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کی ہدایت پر، قصبہ اور خطے میں دیوالی کے موقعے پر درپیش مسائل کے حل اور اس کے ازالے کے لیے ایک لائحہ بھی عمل تیار کیا گیا۔

جیور تھانہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی بھی کام سے باز رہیں جس سے قصبے، علاقے اورشہر کی فضا خراب ہو ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور طریقے سے نمٹا جائے گا۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی کی میٹنگ

انہوں نے تمام معززین افراد سے اپیل کی کہ وہ باہمی محبت اور بھائی چارے کے ساتھ دیوالی اور دیگر تہواروں کو پر امن طریقے سے منائیں۔

اس دوران قصبے اور خطے کے تمام معززین نے عہدیداروں کو بھی یقین دہانی کرائی کہ دیوالی اور دیگر تہوار پہلے کی طرح پر امن اور خوش اسلوبی سے منائے جائیں گے۔

ڈپٹی کلکٹر گنجا سنگھ نے شہریوں سے ملاقات کر کے انہیں دیوالی کے موقع پر سبز پٹاخے استعمال کرنے کی تلقین کی، جیور کوتوالی انچارج اجئے کمار اگروال کے علاوہ قصبے اور علاقے کے سیکڑوں معززین بھی اس میٹنگ میں موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details