اردو

urdu

ETV Bharat / city

اکھیلیش کے دور اقتدار میں خوب ترقی ہوئی تھی: جاوید عابدی

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مولانا جاوید عابدی نے دعویٰ کیا کہ ریاست اترپردیش میں اگلی حکومت اکھیلیش یادو کی قیادت میں سماجوادی پارٹی ہی بنائے گی۔

اکھیلیش حکومت کے دور میں تعمیر و ترقی کی ہوا چلی تھی: جاوید عابدی
اکھیلیش حکومت کے دور میں تعمیر و ترقی کی ہوا چلی تھی: جاوید عابدی

By

Published : Aug 25, 2021, 8:49 PM IST

اترپردیش کے سابق کابینی وزیر اور سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری مولانا جاوید عابدی نے اکھیلیش حکومت کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’اکھیلیش حکومت نے اترپردیش میں تعمیر و ترقی یا نیا باب لکھا تھا۔‘‘

sdf

جاوید عابدی نے ان باتوں کا اظہار نوئیڈا سیکٹر 30 میں منعقدہ پارٹی پروگرام کے دوران کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا جاوید عابدی نے کہا کہ ’’اتر پردیش میں اکھلیش یادو حکومت کے دور میں ترقی کی ہوا چلی تھی، لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملا۔ جب سے ریاست میں عوام دشمن پالیسیوں والی بی جے پی حکومت آئی ہے تب سے ترقی کا پہیہ رک گیا ہے۔‘‘

sdf

عابدی نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی حکومت نے اب تک زمینی سطح پر کوئی کام انجام نہیں دیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:مظفرنگر فساد متاثرین میں نئے مکانات کی تقسیم

انہوں نے مزید کہا: ’’ریاست میں امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہے۔‘‘ جاوید عابدی نے دعویٰ کیا کہ ’’آئندہ حکومت سماج وادی پارٹی بنائے گی، حکومت اکھیلیش یادو کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی پہلی کابینہ میٹنگ میں 300 یونٹ تک کی بجلی مفت تقسیم کرنے کے فیصلے کو مکمل کرے گی۔‘‘

نوئیڈا میں منعقدہ پروگرام میں شیرون تیاگی، نند کشور تیاگی، سنیل چودھری، سمیت پارٹی کے کئی ممبران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details