اس موقع پر سماج وادی پارٹی نوئیڈا کے متوقع امیدوار محمد تسلیم، میڈیا انچارج اور ترجمان کنور بلال برنی، ساحل خان، ایس پی رہنما ممتاز عالم، تنویر حسین، پرویز عالم، کپل چوہدری، ستار سیفی نے جاوید عابدی کو پھولوں کا ہار پہنا کر خوشی کا اظہار کیا۔
جاوید عابدی نے کہا کہ' اترپردیش کے عوام یوگی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ ان کے لئے سماج وادی پارٹی بہتر متبادل ہے'۔