اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوہاس ایل وائی کی غیر موجودگی میں ریتو مہیشوری نوئیڈا کی ڈی ایم ہوں گی - latest news noida

گوتم بدھ نگر ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی کی غیر موجودگی میں نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری گوتم بدھ نگر کی ضلع مجسٹریٹ ہوں گی۔

Reto Maheshwari will be the DM of Noida_up_noida_upur10010
سہاس ایل وائی کی جگہ ریتو مہیشوری نوئیڈا کی ڈی ایم ہوں گی

By

Published : Aug 28, 2021, 2:32 PM IST

نوئیڈا: ٹوکیو پیرا اولمپکس میں حصہ لینے والے ملک کے پہلے آئی اے ایس افسر اور گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ سوہاس ایل وائی اب 6 ستمبر کو گوتم بدھ نگر واپس لوٹیں گے۔ اتنے دنوں تک نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ کا عہدہ سنبھالیں گی۔


نوئیڈا اتھارٹی کے افسر ایس سی مشرا نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی کی غیر موجودگی میں نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری گوتم بدھ نگر ضلع مجسٹریٹ کا عہدہ سنبھالیں گی۔


ریتو مہیشوری اتر پردیش کیڈر کی 2003 بیچ کی آئی اے ایس افسر ہیں۔ ریتو مہیشوری کو پہلے غازی آباد کا ڈی ایم مقرر کیا گیا ہے۔ غازی آباد کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے ان کے مضبوط اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ فی الحال ریتو مہیشوری نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن کی سی ای او بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: اجمیر تشدد معاملہ: متاثرہ شخص کا بیان درج، ایک ملزم گرفتار


ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی ہفتہ کی صبح ٹوکیو پہنچے۔ 2 ستمبر کو سوہاس ایل وائی بیڈمنٹن کے مینز سنگلز ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ڈی ایم پہلے ہی کئی بڑے تمغے اپنے نام کرچکے ہیں۔ سوہاس ایل وائی دنیا کے نمبر 3 بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details