بھارتیہ جنتا پارٹی نے سنیچر کو اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں گڈ گورننس ریلی کا انعقاد کیا۔ جس میں متنازع بیان سے شہرت رکھنے والی ہریانہ کی ببیتا فوگاٹ Babita Fogat نے بھی شرکت کی اور بی جے پی کا جھنڈا لہرا کر ریلی کا آغاز کیا۔
اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش پر نوئیڈا میں یہ گڈ گورننس ریلی نکالی گئی ہے۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے اٹل بہاری واجپائی کو یاد کیا۔
Saffron will Sfly The Flag Again In UP:اترپردیش میں پھر بھگواجھنڈا لہرائے گا:ببیتا فوگاٹ اس موقع پر ببیتا فوگاٹ نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہر سال اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر گڈ گورننس ریلی کا انعقاد کرتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اٹل بہاری واجپائی نے جو جوہری تجربہ کیا وہ ان کی کامیابیوں میں سے ایک بڑی کامیابی تھی۔
اسی لیے اس ریلی کو گڈ گورننس ریلی کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی اٹل بہاری واجپائی کو یاد کرتی ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
ملک کے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے ببیتا فوگاٹ نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان اس وقت سوشل میڈیا پر زیادہ مصروف ہیں۔ اب ملک کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا چھوڑ کر زمینی سطح پر اپنے ملک کے لیے کام کرنا ہو گا جس سے ملک آگے بڑھے گا۔ پھر بھگوا جھنڈا لہرائے گا۔
مزید پڑھیں:کنگنا کی بہن کے بعد ببیتا کے متنازع ٹویٹ پر شدید ردعمل
اسمبلی انتخابات پر ببیتا فوگاٹ نے کہا کہ جب وہ نوجوانوں کے سامنے جاتی ہیں اور ان کے درمیان ہوتی ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ جو کام یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا ہے کوئی دوسرا لیڈر یا وزیر اعلیٰ نہیں کر سکتا۔ آج کے وقت میں اتر پردیش کی خواتین سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔ مافیاوں کے خلاف جو کام یوگی نے کیا ہے وہ کوئی دوسرا نہیں کر سکا۔اس بار بھی اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔