ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا، سیکٹر 39 کے کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں تپ دق سے متاثرہ 70 بچوں کو غذائیت فراہم کی گئی، اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کے لیے جس قدر دوا ضروری ہے اسی طرح متناسب غذا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کو قوت مدافعت کے لیے بہتر تغذیہ کی ضرورت ہے، انہوں نے روٹری کلب کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تغذیہ بخش غذائیت اسکیم کے تحت تپ دق کے مریضوں کو ہر ماہ پانچ سو روپے دیئے جاتے ہیں۔