دہلی/نوئیڈا:دالحکومت دہلی اور اس سے متصل نوئیڈا میں لگاتار کئی دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے سڑکیں زبر آب ہوگئیں ہیں، جس سے راہگیروں کو پرشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دہلی میں بارش سے لوگوں نے راحت کی سانس لی لیکن گلی، نالیوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وہیں نوئیڈا این سی آر میں بارش سے لوگوں کی زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ نشیبی علاقوں سے پانی نکاسی نہیں ہونے سے سیکٹر 58 کا لیبر چوک، سیکٹر 55، 15 میں سڑکیں پانی سے ڈوب گیا۔