گریٹر نوئیڈا کے ڈی سی پی راجیش کمار نے اسے بڑی کامیابی قرار دی ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک اس شرپسند نے ایک درجن سے زیادہ گاڑیاں چوری کی ہیں جس کے خلاف مختلف تھانوں اور مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
پولیس انکاؤنٹر میں انعامی بدمعاش گرفتار
گریٹر نوئیڈا پولیس نے دیر رات انکاؤنٹر میں 25000 روپیہ کے انعامی بدمعاش کو زخمی ہونے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے پورے این سی آر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔ ملزم کے خلاف نوئیڈا کے علاوہ غازی آباد ، دہلی اور لکھنؤ میں ایک درجن سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔
ڈی سی پی نے بتایا کہ اس بدمعاش کی شناخت ارشیل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق اتر پردیش کے فرید نگر، مودی نگر، غازی آباد سے ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ بیٹا 2 پولیس چوہاڑ پور انڈر پاس کے قریب چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی وقت ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا،ڈرائیور نے رفتار بڑھا دی۔بعدازاں گرفتاری کے ڈر سے پولیس ہر فائرنگ کر دی، اسی دوران پولیس نے گریٹر نوئیڈا کے بیٹا 2 تھانہ علاقے کے تحت چوہار پور انڈر پاس کے قریب مقابلے کے دوران بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بدمعاش پر 25 ہزار روپے کا انعام رکھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی 20 گاڑی بدمعاش کے قبضے سے برآمد ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ ایک دیسی طمنچہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ شرپسند کسی واردات کو انجام دینے جارہا تھا، لیکن پولیس نے واردات پیش آنے سے پہلے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا۔