اترپردیش ایس ٹی ایف کی گریٹر نوئیڈا یونٹ نے متھرا کے نوجیل تھانے میں ایک انکائونٹر کے دوران انعامی بدمعاش رامو باوریا کو گرفتار کر لیا ہے۔
انکاؤنٹر کے دوران بدمعاش کی ٹانگ میں گولی لگی تھی جسے علاج کے لئے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

شرپسند ببلو باوریا گینگ کا ایک سرگرم رکن ہے۔ وہ اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ یمنا اور پیرفیرل ایکسپریس وے پر ایکسل مار کر لوٹ مار اور خواتین سے زیادتی کا مرتکب ہوا کرتا تھا۔
بدمعاشوں پر علی گڑھ سمیت اترپردیش کے ہریانہ کے پلول اور متھرا میں فوجداری مقدمات درج ہیں۔