اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: ضرورت مندوں میں راشن تقسیم

ریاست اتر پردیش کے ضلع کوتم بدھ نگر میں واقع نوئیڈا اور کھوڑا کالونی میں کورونا وائرس کے پیش نظر انفرادی و اجتماعی طور پر ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

ضرورت مندوں میں راشن تقسیم
ضرورت مندوں میں راشن تقسیم

By

Published : Apr 1, 2020, 3:10 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے کیے گئے لاک ڈاؤن سے غریب اور مزدوروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ غریب اور یومیہ مزدوری پر کام کرنے والے افراد کی مدد کے لیے مخیر حضرات اور عام شہریوں نے اپنے دل کے دروازے کھو ل دیے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے انفرادی اور اجتماعی طور پر راشن اور دیگر اشیاء ضروریہ کی تقسیم کی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی امداد سے غریبوں کو خوراک مل سکے گی۔

ضرورت مندوں میں راشن تقسیم

نوئیڈا اور غازی آباد کے درمیان واقع کھوڑا کالونی میں بھی تقسیم کا یہ سلسلہ شروع کیا گیا۔ یہاں کثیر تعداد میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد موجود ہیں۔

کھوڑا کالونی کا شمار ہندوستان کی بڑی کچی کالونیوں ہوتا ہے۔ کھوڑا کالونی میں واقع مدرسہ دارالعلوم انعامیہ کے مہتمم مفتی زبیر صاحب اور دیگر احباب نے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا۔ پہلے ضرورت مندوں کی شناخت کرکے فہرست بنائی گئی اور انہیں مدعو کیا گیا پھر سب کو اشیائے ضروریہ مہیا کرائی گئی۔

دارالعلوم انعامیہ نے مزید راشن دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں مدینہ مسجد دیپک وہار،کہوڑا کالونی، نزد لیبر چوک اور سیکٹر 58 نوئڈا میں بھی ضرورت مندوں لوگوں نے راشن و دیگر اشیاء تقسیم کئے۔ شاہد ملک کا کہنا ہے کہ استطاعت کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی کار خیر جاری و ساری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details