ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ڈرگ انسپکٹر نے غیر لائسنس شدہ میڈیکل اسٹور پر کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی ادویہ کو ضبط کیا ہے، شکایت کی بنیاد پر ایکو ٹیک تھانہ کی پولیس فورس کے ساتھ ڈرگ انسپیکٹر بیبھو ببر اور ان کی ٹیم نے گاؤں لکسور میں چنتا پورڑنی میڈیکل اسٹور پر لائسنس کی جانچ کے لیے دبش دی۔
نوئیڈا: بغیر لائسنس کے میڈیکل اسٹورز پر کاروائی - نوئیڈا ڈرگ انسپکٹر کی میڈیکل اسٹور پر دبش
ضلع گوتم بدھ نگر میں ڈرگ انسپکٹر بیبھو ببر اور ان کی ٹیم نے بغیرلائسنس کے میڈیکل اسٹورز پر کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں کی داوئیں ضبط کی ہیں۔
![نوئیڈا: بغیر لائسنس کے میڈیکل اسٹورز پر کاروائی Raid on unlicensed medical store in noida](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8641680-615-8641680-1598966692392.jpg)
دبش کے دوران میڈیکل اسٹور کے مالک روہت ناگر نے نہ ہی ذخیرہ شدہ دوائیوں کا لائسنس دکھایا اور نہ ہی کسی بھی دوا کی خرید و فروخت کا بل، جس کی وجہ سے انسپکٹر نے دو مشتبہ دوائیوں کے نمونے لیکر باقی تمام دوائیں ضبط کر لی گئیں، ضبط شدہ دوائیوں کی کل مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
ڈرگ انسپکٹر کی کاروائی کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی دوسرے میڈیکل اسٹورز کے مالک شٹر بند کر کے فرار ہوگئے، ڈرگ انسپیکٹر بیبھو ببر نے بتایا کہ کسی بھی میڈیکل اسٹور کو لائسنس کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس بات کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ کون کون سے ادویہ فروش میڈیکل اسٹور چنت پورنی میڈیکل اسٹور کو دوا فراہم کر رہے تھے۔ انکوائری رپورٹ موصول ہونے پر میڈیکل اسٹور مالک روہت ناگر کے خلاف منشیات اور کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کی دفعہ 18/27 کے تحت تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔