اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے قبل احتیاط برتیں' - dengue, and Zika virus diseases

نوئیڈا میں محکمہ ملیریا کی جانب سے مختلف احتیاطی تدابیر پر مبنی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ عوام بیماریوں کے پھیلنے سے قبل اپنا دفاع کر سکیں۔

Precautions against vector-borne diseases
'ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے قبل احتیاط برتیں'

By

Published : Sep 25, 2020, 8:07 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں ابھی لوگ کورونا وبا کے قہر سے آزاد ہوئے بھی نہیں ہیں کہ ان پر ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں، جیسے ملیریا، ڈینگو کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

'ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے قبل احتیاط برتیں'

ایسے میں پیشگی احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے ضلعی باشندوں کو ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے آگاہی اور ان بیماریوں سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں ملیریا آفسر راجیش شرما کی مؤثر قیادت اور دیگر افسران کی ٹیم کی جانب سے ضلع میں مختلف سطحوں پر آگاہی پروگرام چلائے جارہے ہیں تاکہ ضلع کی عوام اپنے گھروں اور اطراف میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور لاروا سے خود کو بچا سکیں۔

مزید پڑھیں:

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 5366 اموات


اس سلسلے میں محکمہ ملیریا کی جانب سے مختلف احتیاطی تدابیر پر مبنی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ عوام بر وقت اپنا دفاع کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details