نوئیڈا کی پولیس کو ایک غریب خاتون اور اس کے بچوں کے بھوکے رہنے کی اطلاع ملنے کے بعد ایک پولیس انسپکٹر نے خود جا کر کھانے کی اشیاء ان کے گھر تک پہنچائی۔
لاک ڈاؤن کے دوران نوئیڈا سیکٹر 12/22 کے چوکی انچارج انسپکٹر وکرم سنگھ گذشتہ کئی دنوں سے غریب عوام کے درمیان کھانے کی اشیاء پہنچا رہے ہیں۔ اس دوران ایک حاملہ خاتون کو انہوں نے اپنی گاڑی سے اسپتال بھی پہنچایا۔