ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں ان دنوں چوری لوٹ پاٹ جیب تراشی کا معاملہ کافی بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر 18 میٹرو اسٹیشن کے نیچے پیش آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق نوئیڈا کے ایک صحافی جے پی سنگھ اپنی اسکوٹی کھڑی کر کے کچھ سامان لینے جارہے تھے، تبھی سیکٹر 18 میٹرو کے نیچے اس گروپ کے دو تین افراد نے جے پرکاش کو ہلکا سا دھکا دیا اور جب وہ گر پڑے تو دوسرے نے ان کا پرس نکال لیا۔