نوئیڈا:اتر پردیش پیس پارٹی کے ریاستی صدر سنجے گرجر نے کہا کہ پیس پارٹی شہریت ترمیمی بل Peace Party Demands Withdrawal of CAA کی واپسی کے لیے لڑتی رہے گی۔ مرکزی حکومت بلاوجہ بل لا کر ملک کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
اتر پردیس کے نوئیڈا میڈیا کلب Noida Media Club میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر سنجے گرجر نے کہا کہ پیس پارٹی ہر جدوجہد میں کسانوں کے ساتھ ہے۔ مرکزی حکومت کو ایم ایس پی پر قانون بنانے کی ضرورت ہے اور اسے فوری طور پر کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی چھوڑ کر پیس پارٹی میں شامل ہونے والے حاجی سمیع ملک کو پیس پارٹی کا ریاستی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔
واضح رہے کہ پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب Dr Mohammed Ayub Peace Party ہیں۔