اترپردیش کے نوئیڈا میں ملک بھر کے دستکاریوں کا حسین بازار نوئیڈا ہاٹ سیکٹر 33 میں سجا ہے۔ گاندھی شلپ بازار کے نام سے لگنے والا یہ بازار ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹس)، وزارت ٹیکسٹائل، حکومت ہند، نئی دہلی کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے Gandhi Shilp Bazaar in Noida۔ہست شلپ سیوا سمیتی لوہاری سرائے نگینہ نجیب آباد اتر پردیش کے صدر شمیم اختر نے کہا کہ اس گاندھی شلپ بازار میں تقریباً 100 اسٹال موجود ہیں، جو 20 فروری تک جاری رہے گا Handicrafts Siva Samiti Lohari Sarai Nigina Najibabad Uttar Pradesh۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے دستکار اپنی دستکاریوں اور ہینڈی کرافٹ کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ اس بازار میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ خریدار جو کچھ بھی اسی طرح کے کاریگروں سے خریدے گا اسے بہت مناسب قیمت ملے گی کیونکہ کاریگر اور خریدار کے درمیان کوئی ثالث (بیچولیا)نہیں ہوتا۔ اس لیے ڈائریکٹ خرید سے صارفین کو کافی فائدہ ملے گا۔ ہر قسم کے سامان یہاں دستیاب ہیں۔