اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایس ڈی ایم کا اناج منڈی کا معائنہ - یو پی

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں ضلع انتظامیہ نے اناج منڈی کے دورہ کے دوران تاجروں کو سماجی دوری برقرار رکھنے کی تلقین کی ۔

ایس ڈی ایم کا اناج منڈی کا معائنہ، تاجروں کو ضروری ہدایات

By

Published : Apr 13, 2020, 4:50 PM IST

عالمی وبا کووڈ19 کے مدنظر نوئیڈا میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جیور گنجا سنگھ نے جہانگیر پور اور ربو پورہ میں واقع منڈیوں کا معائنہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر کوویڈ19 کو مزید پھیلنے سے روکنے کی غرض سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کی وجہ سے صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں ہی کھلی ہیں۔

گندم کی کٹائی شروع ہو چکی ہے اور گندم منڈیوں میں آ رہا ہے۔ اس ضمن میں اترپردیش حکومت نے 9 اپریل 2020 سے گندم خریدنے والے تاجروں کی دکانیں کھولنے کے سلسلے میں احکامات جاری کردیئے ہیں تاکہ کاشتکار گندم کو آسانی سے فروخت کر سکیں اور کاشتکاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس ضمن میں ایس ڈی ایم نے تاجروں اور کسانوں سے ماسک استعمال کرنے ، کم سے کم دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے، سینیٹائزر کو تمام دکانوں پر رکھنےاور دکانوں پر ہجوم جمع نہ کرنے کے احکامات صادر کیے اور تاجرین و کسانوں کو اس پر پوری طرح عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details