اتر پردیش کے نوئیڈا میں دیر رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک بدمعاش کو گولی لگی اور زخمی ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے بدمعاش کے قبضے سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔
نوئیڈا: پولیس انکاؤنٹر میں بدمعاش گولی لگنے سے زخمی، گرفتار - Noida police shot the bully
سیکٹر 24 تھانہ کے تحت 31/25 چوراہے سے سیکٹر 23 جانے والی سروس روڈ پر شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس کی گولی لگنے سے 22 سالہ شیوم زخمی ہوا، جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
Noida police
شیوم کا تعلق نوئیڈا سے ملحقہ کھوڑا کالونی غازی آباد سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اور بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگیا ہے، مفرور ملزم کی تلاش میں کامبنگ کی جارہی ہے۔
زخمی شرپسند کو علاج کے لئے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
ملزم کے قبضے سے بغیر نمبر پلیٹ کی اسپلینڈر بائیک، دو زندہ کارتوس اور 315 بور کی 1 پستول برآمد ہوئی ہے۔ ملزم پر 10 ہزار روپے کا انعام ہے۔