ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا کے بسرخ کوتوالی پولیس نے تین لٹیروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں دو خواتین کو لوٹ لیا تھا اور احتجاج کرنے پر ان کے اوپر پستول کے بٹوں سے حملہ کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور 28,400 روپے نقدی برآمد کی ہے Noida police arrested three robbers۔
بسرخ کوتوالی کے انچارج یشپال سنگھ دھاما نے بتایا کہ گرفتار لٹیروں کی شناخت فرید آباد کے کھیڈی کلا گاؤں کے رہنے والے اظہرالدین، ارشاد اور واسد کے طور پر کی گئی ہے Basrakh Kotwali Noida۔ ملزمان نے ریٹائرڈ بینک منیجر رویندر گرگ کی بیوی پنکی گرگ اور سمریدھی گرینڈ ایونیو سوسائٹی کی رہنے والی اس کی دوست کو لوٹ لیا تھا جو 18 فروری کی صبح مارننگ واک پر گئی تھیں۔