اترپردیس کے ضلع گوتم بدھ نگر میں پُرامن طریقے سے ہولیکا دہن کو انجام دینے کے لیے نوئیڈا پولیس کافی چوکس اور محتاط ہے۔
اس تہوار کے موقع پر پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر آلوک سنگھ کی سربراہی میں پولیس اور بم اسکواڈ دستہ نے ضلع کے مختلف مقامات پر ہولیکا دہن کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔
نوئیڈا پولیس ہولی کے دہن میں بم ڈھونڈ رہی ہے نوئیڈا پولیس اور بم اسکواڈ دستہ کے ہولیکا دہن کو جانچ کرنے کا مقصد سماج مخالف عناصر کو کسی بھی منفی حرکت سے باز رکھنا ہے۔ اس لیے پولیس ٹیم نے ضلع کے تمام تھانوں کے مشکوک علاقوں میں ہولیکا دہن کی جانچ مہم چلائی۔
اس مہم میں پولیس اور بم اسکواڈ دستہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی کہ ہولیکا دہن میں کہیں کسی نے دھماکہ خیز مواد تو نہ رکھ دیا ہو، تاہم پولیس کو کہیں بھی مشکوک مواد نہیں ملا۔