نوئیڈا: غیر قانونی بسز پولیس کے قبضے میں - سیکٹر 37 نوئیڈا سے قبضے میں لی گئیں 66 بسوں کے کاغذات کی تنقیح کا کام چل رہا ہے۔
اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے بعض سیکٹرز میں پولیس نے دیر رات تک آپریشن کلین مہم چلائی، اس موقع پر غیر قانونی طور پر چلنے والی بسز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 39 اور سیکٹر 37 چوراہوں پر چل رہی غیر قانونی نجی بسز کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔
پولیس نے، پری چوک سے 14 اور سیکٹر 37 سے 66،اس طرح کُل 80 بسز کو قبضے میں لیا۔
پری چوک پر روکی گئیں تمام 14 بسز کو سیل کردیا گیا ہے۔
سیکٹر 37 نوئیڈا سے قبضے میں لی گئیں 66 بسوں کے کاغذات کی تنقیح کا کام چل رہا ہے۔
کچھ بس مالکان نے کاغذات دستیاب کرانے اور دکھانے کے لیے وقت مانگا ہے۔
اس مہم کا مقصد علاقے میں ٹریفک کے نظام کو ٹھیک کرنا اور جرائم پر قابو پانا تھا، کیونکہ بسز میں، مسافرین کو لوٹنے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔
تاہم اس مہم کے تحت کی گئی کاروائی کی قطعی رپورٹ آنی باقی ہے۔