اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا میٹرو کا یوم تاسیس،7 برس قبل اکھیلیش یادو نے رکھی تھی بنیاد - نوئیڈا ای ٹی وی بھارت خبر

این ایم آر سی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد اکتوبر2014 میں رکھا گیا تھا جس کی تعمیر کا کام اس وقت کے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے شروع کیا تھا۔ ٹرائل رن اگست 2018 میں شروع ہوا تھا اور میٹرو کا افتتاح اتر پردیش کے موجودہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 25 جنوری 2019 کو کیا تھا۔

میٹرو کا یوم تاسیس
میٹرو کا یوم تاسیس

By

Published : Nov 12, 2021, 7:59 PM IST


نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (NMRC) کی بنیاد آج سے 7 سال قبل اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو کے دور میں رکھی گئی تھی۔ اس وقت نوئیڈا میں 15 میٹرواسٹیشن اورگریٹرنوئیڈا میں 6 اسٹیشنز ہیں۔ این ایم آر سی کی ایم ڈی نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری ہیں۔


این ایم آر سی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد اکتوبر2014 میں سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نےرکھا تھا۔ ٹرائل رن اگست 2018 میں شروع ہوا تھا اور میٹرو کا افتتاح اتر پردیش کے موجودہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 25 جنوری 2019 کو کیا تھا۔

یعنی میٹرو کے تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز اکھیلیش نے شروع کیا تھا۔ اور افتتاح موجودہ وزیر اعلی یوگی آدتیناتھ نے کیا۔ نوئیڈا میٹرو کو DMRC کی بلیو لائن اور NMRC کی ایکوا لائن کے ذریعے مجوزہ جیور ہوائی اڈے سے جوڑنے کا منصوبہ ہے۔

نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (NMRC) کمپنیز ایکٹ 2013 کی دفعات کے تحت شامل کمپنی ہے۔ NMRC حکومت ہند (GoI) اور حکومت اتر پردیش (GoUP) کی ایک مشترکہ کمپنی ہے جو ماس ٹرانزٹ اور دیگر شہری نقل و حمل کی منصوبہ بندی، مینوفیکچرنگ کے مقصد سے قائم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Air Pollution: نوئیڈا میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ


این ایم آر سی نے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے درمیان اپنا کوریڈور کھولا ہے جس کی لمبائی 29.707KM ہے اور یہ 26 جنوری 2019 سے کام کر رہا ہے۔ 21 اسٹیشنوں میں سے 15 نوئیڈا میں اور 6 گریٹر نوئیڈا میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details