اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ڈیٹا بیس ایپ لانچ

نوئیڈا میں سڑک حادثات کو روکنے کے لئے انٹی گریٹیڈ روڈ ایکسیڈنٹ ڈیٹا بیس ایپ کا آغاز کیا گیا۔

نوئیڈا: سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ڈیٹا بیس ایپ لانچ
نوئیڈا: سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ڈیٹا بیس ایپ لانچ

By

Published : Mar 22, 2021, 6:10 PM IST

ضلع گوتم بدھ نگر میں سڑک حادثات پر قابو پانے کے مقصد کے لئے انٹیگریٹڈ روڈ ایکسیڈنٹ ڈیٹا بیس ایپ کو ضلع مجسٹریٹ گوتم بدھ نگر سہاس ایل وائی کی قیادت میں شروع کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس آفیسر پون منگل نے انٹیگریٹڈ روڈ ایکسیڈنٹ ڈیٹا بیس ایپ کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں شروع کی گئی ایپ کو موثر بنانے کے لئے رول آؤٹ منیجر کے ذریعہ ٹرانسپورٹ اور پولیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی ہے، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور تمام پولیس اسٹیشنز کی نمائندگی رہی۔

شروع کی گئی ایپ کے ذریعے پولیس اہلکار حادثے سے متعلق فوٹو اور ویڈیوز ایپلی کیشن میں موجود دیگر معلومات کے ساتھ اپ لوڈ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انٹیگریٹڈ روڈ ایکسیڈنٹ ڈیٹا بیس ایپ اسکیم حکومت ہند وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کی ایک پہل ہے جس کی IRAD ایپلیکیشن IIT چنئی اور NIC نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹیگریٹڈ روڈ ایکسیڈنٹ ڈیٹا بیس ایپ کا ڈرائی رن سیکٹر 24 اور سیکٹر 58 کے پولیس اہلکاروں کو دیا جا چکا ہے۔

ڈرائی رن کے موقع پر ڈی سی پی ٹریفک نوئیڈا گنیش پرساد شاہ، اے آر ٹی او پرشانت تیواری، ایس آئی سی پی جے نارائن، ٹریفک انسپکٹر رویندر واسٹھ اور متعلقہ پولیس افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details