اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملزموں کی پکڑنے کے لئے نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی پولیس کی مشترکہ کاروائی

نوئیڈا میں بڑھتے جرائم کو دیکھتے ہوئے نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے 22 مجرموں کو حراست میں لیا ہے۔ جن میں درگیش نامی بدمعاش بھی شامل ہیں۔

Noida, Ghaziabad and Delhi police joint operation_vis_up_noida_upur10010
Noida, Ghaziabad and Delhi police joint operation_vis_up_noida_upur10010

By

Published : Sep 6, 2021, 9:32 AM IST

Updated : Sep 6, 2021, 10:04 AM IST

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں لوٹ مار، اسنیچنگ اور گاڑیوں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی پولیس نے مشترکہ طور پر قصورواروں کی گرفتاری کے لیے آپریشن پرہار-2 شروع کیا۔ اس دوران پولیس نے لوٹ مار، جھپٹ ماری اور دیگر جرائم میں ملوث غازی آباد کے کھوڑا سے 22 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ جن میں درگیش نامی بدمعاش بھی شامل ہے۔ جس پر 65 مقدمات درج ہیں۔ یہ ملزمین این سی آر میں واردات کو انجام دینے کے بعد کھوڑا کالونی میں چھپ جاتے تھے۔

ویڈیو دیکھیے۔

کھوڑا کالونی کی سرحد نوئیڈا، دہلی اور غازی آباد تینوں سے ملتی ہے۔ پولیس نے آپریشن پرہار-2 کے تحت کھوڑا کے 20 گھروں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد سے مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کے بعد ڈوزیئر تیار کیا جا رہا ہے۔ آپریشن پرہار-2 تین گھنٹے تک جاری رہا۔ آپریشن پرہار-2 پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر سلوک سنگھ کی ہدایت پر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اترپردیش: مجبوراً بھیک مانگنے والوں کی زندگی کچھ اس طرح بدل رہی ہے



نوئیڈا زون کے اے سی پی-2 رجنیش ورما کو مہم پرہار-2 میں نوڈل آفیسر بنایا گیا۔ ان کے ہمراہ اے سی پی-1 انکیتا شرما اور کوتوالی سیکٹر 58، سیکٹر 24 سیکٹر 49، سیکٹر 39، کوتوال اور ایکسپریس وے تھانے کی پولیس بھی تھی۔ ساتھ ہی دہلی پولیس اور اندرا پورم کے سی او ابھے مشرا اور غازی آباد کی پولیس ٹیمیں بھی اس مہم میں شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: اعظم خاں پر کارروائی سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے: عزیزقریشی


آپریشن پرہار-2 میں 120 پولیس والوں کی مشترکہ ٹیم نے کھوڑا کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔ جس میں دہلی پولیس کے 30، غازی آباد پولیس کے 30 اور نوئیڈا پولیس کے 60 پولیس اہلکار شامل تھے۔

اے سی پی نے کہا کہ دہلی، غازی آباد اور نوئیڈا میں جرائم کرنے والے 22 مجرموں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان تمام مجرموں کے نام پہلے ہی کئی مقدمات میں درج ہیں۔ زیر حراست تمام مجرموں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انکوائری کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 6, 2021, 10:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details