نوئیڈا: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نوئیڈا کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کے ارکان کی تصاویر اور ہورڈنگ پھاڑنے والے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کیا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ 22 ستمبر کو گوتم بدھ نگر میں دادری کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ سمراٹ میہر بھوج کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں اور بی جے پی کارکنوں نے مختلف جگہوں پر وزیر اعلیٰ یوگی، مقامی ایم پی اور رکن اسمبلی کی تصاویر کے ساتھ ہورڈنگز لگائے ہیں۔