نوئیڈا: بھارتیہ کسان یونین (غیر سیاسی) کے سینکڑوں کارکنوں نے بجلی کے مسائل پر اتر پردیش کے نوئیڈا میں سیکٹر 16 میں واقع پاور ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ کارکن ٹریکٹر اور دیگر گاڑیوں کے ساتھ شاہراہ پر مظاہرہ کرتے رہے۔ نوئیڈا ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں سے ٹریفک کو کم کرنے کی کوشش کی۔
بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی ترجمان پون کھٹانہ نے کہا گوتم بدھ نگر کے کسانوں نے اس شہر کو آباد کرنے کے لیے اپنی پوری زمین دے دی۔ لیکن بدلے میں وہ صرف دھوکہ ملا ہے۔ بجلی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ کسانوں سے بجلی کے بڑھے ہوئے بل ادا کرائے جا رہے ہیں۔ جبکہ بجلی کارپوریشن زیر آب علاقے میں کنکشن دینے کو تیار نہیں ہے۔