اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا کے سی ایم او دیپک اوہری کا تبادلہ - etv bharat news

کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر گزر جانے کے بعد اور تیسری لہر کے پہلے اتر پردیش حکومت نے 51 چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) کا تبادلہ کردیا ہے۔ گوتم بدھ نگر کے سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہری کو جوائنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے سہارنپور بھیجا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر میرٹھ ، ڈاکٹر سنیل کمار شرما کو گوتم بدھ نگر کا سی ایم او مقرر کیا گیا ہے۔

Noida CMO Deepak Ohri transferred
نوئیڈا کے سی ایم او دیپک اوہری کا تبادلہ

By

Published : Jul 16, 2021, 1:10 PM IST

پڑوسی ضلع غازی آباد کے سی ایم او ڈاکٹر نریندر کمار گپتا کو بھی بطور جوائنٹ ڈائریکٹر سہارنپور بھیجا گیا ہے۔

ان کی جگہ بلند شہر کے سی ایم او ڈاکٹر بھوتوش شنکھدھر کو غازی آباد میں چیف میڈیکل آفیسر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام چیف میڈیکل آفیسرز کو فوری طور پر اپنے فرائض سے فارغ کیا جائے اور اپنی نئی پوسٹنگ کے عہدے اور جگہ پر چارج لیں اور اپنی رپورٹ حکومت کو بھیجیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details