ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں میٹرو سروسز لاک ڈاؤن کی وجہ سے یکم مئی سے ہی بند تھی لیکن اب کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کی وجہ سے 39 دن کے بعد میٹرو کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ تاہم کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر میٹرو ٹرینیں صرف صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک ہی جاری رہیں گی۔
این ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ریتو مہیشوری نوئیڈا۔گریٹر نوئیڈا میٹرو (اکوا لائن میٹرو) پیر سے جمعہ تک ہی جاری رہے گی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹرو کی خدمات بھی معطل رہے گی۔
پانچ روز تک فاسٹ میٹرو کی بھی خدمات دستیاب رہے گی۔ کووڈ قوانین کی پیروی کرتے ہوئے مسافر میٹرو میں سفر کرسکیں گے جس کے لیے گیٹ پر تمام مسافروں کے درجہ حرارت کی جانچ بھی کی جائے گی۔ پارکنگ صرف سیکٹر 51 میٹرو اسٹیشن پر دستیاب ہوگی۔
نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن (این ایم آر سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر ریتو مہیشوری نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یکم مئی سے این ایم آر سی کی تمام ٹرین خدمات معطل کردی گئی تھیں۔ لیکن نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا میٹرو خدمات بھی بحال کردی گئی ہیں۔ پیر سے جمعہ صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک مسافر میٹرو خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔