اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: خودکشی کے نوٹ نے سب کے ہوش اڑادیئے - بحث و تکرار

نوئیڈا میں ایک خاتون خودکشی کی دھمکی دینے کے بعد گھر سے لاپتہ ہوئی، پولیس نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد اسے ڈھونڈ نکالا۔

نوئیڈا: خودکشی کے نوٹ نے سب کے ہوش اڑا دئے
نوئیڈا: خودکشی کے نوٹ نے سب کے ہوش اڑا دئے

By

Published : Jul 29, 2021, 6:03 PM IST

نوئیڈا میں ایک خاتون گھر میں خودکشی کا نوٹ چھوڑ کر غائب ہوگئی۔ اہل خانہ نے پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا۔ پولیس نے خاتون کو کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد بالآخر ڈھونڈ نکالا۔ پولیس کے مطابق خاتون بار بار لوکیشن تبدیل کررہی تھی جس کے باعث اسے ڈھونڈنے میں پولیس کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

نوئیڈا میں ایک خاتون خودکشی کی دھمکی دینے کے بعد گھر سے لاپتہ ہوئی

معلوم ہوا ہے کہ خاتون کا شوہر دو ماہ قبل عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب فوت ہوگیا تھا، تب سے وہ کافی پریشان رہتی تھی۔ خاتون اپنی دختر کے ساتھ کسی بات پر بحث و تکرار کے بعد خودکشی کا نوٹ گھر میں چھوڑ کر غائب ہوگئی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق خودکشی کا نوٹ دیکھتے ہی ان کے ہوش اڑ گئے اور انہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ نوئیڈا پولیس کی سرویلنس سیل کی مدد سے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد اسے سیکٹر 18 میں ایک ریستوران سے ڈھونڈ نکالا گیا۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا: اعظم خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

خاتون کے مطابق جب اس نے بچوں کے ساتھ پولیس کو دیکھا تو وہ خوف کے باعث بار بار جگہ تبدیل کررہی تھی۔ اس نے مزید بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی موت کے بعد بہت ٹوٹ چکی تھی اور ’’بچوں کی ضد اور غصے کی وجہ سے کافی غمزدہ‘‘ ہوگئی اور ’’بیٹی کو سبق سکھانے کے لئے یہ قدم اٹھایا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details