کورونا وائرس نے پورے نوئیڈا میں تباہی کے پنجے گاڑ دیے ہیں اور اس کے خطرناک اور منفی نتائج سامنے آنے لگے، ہیں وہیں مقامی انتظامیہ ابھی تک عملی اقدامات کے بجائے اس وبا کی روک تھام کے لئے دیہی علاقوں میں منادی کے ذریعے تشہیری پروگرام چلا رہی ہے۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ یہاں نہ ہی قرنطینہ مراکز کے معیار کو بہتر کیا جا رہا ہے، نہ ہی سہولیات ہر توجہ دی جا رہی ہے اور نہ ہی بازاروں میں ہجوم کو روکا جا رہا ہے۔ صرف منادی کرا کر اپنی زمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کرنے کی محض کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ عمومی طور پر یہ باور کرایا جا سکے کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔