اردو

urdu

ETV Bharat / city

مولانا آزاد نے سیاست اور صحافت میں نئی روایت قائم کی: شہاب الدین

موجودہ حالات میں مولانا آزاد کے نظریہ ہندو مسلم اتحاد کو اپنا کر ہی ملک میں امن و خیر سگالی کا ماحول قائم کیا جا سکتا ہے۔

مولانا آزاد نے سیاست اور صحافت میں نئی روایت قائم کی: شہاب الدین
مولانا آزاد نے سیاست اور صحافت میں نئی روایت قائم کی: شہاب الدین

By

Published : Nov 12, 2021, 11:49 AM IST

نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا کانگریس دفتر سیکٹر 10 میں کانگریس کے عہدیداران نے مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر مولانا کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام کانگریس کے سابق مہانگر صدر شہاب الدین، اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر لیاقت چودھری اور ریاستی جنرل سکریٹری غیر منظم کارکن جاوید خان نے کیا۔

مولانا آزاد نے سیاست اور صحافت میں نئی روایت قائم کی: شہاب الدین
اس موقع پر سابق صدر نوئیڈا شہاب الدین نے کہا کہ مولانا نے جہاں سیاست میں نئی روایت قائم کی ہے، وہیں صحافت کو ایک نیا طرز بخشا۔
جاوید خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں مولانا آزاد کے نظریہ ہندو مسلم اتحاد کو اپنا کر ہی ملک میں امن و خیر سگالی کا ماحول قائم کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ لیاقت چودھری نے کہا کہ مولانا آزاد صرف ایک سیاستداں ہی نہیں بلکہ ایک صاحب طرز ادیب، بہترین صحافی اور مفسر بھی تھے۔ انہوں نے وزیر تعلیم کی حیثیت سے بہت اہم کارنامے انجام دیے۔


مزید پڑھیں:علیگڑھ: عالمی یوم اردو و یوم تعلیم کے تعلق سے پروگرام کا اہتمام


اس موقع پر اشرف خان، ویمن کانگریس لیڈر ویرو دیوی، اقلیتی جنرل سکریٹری ندیم بھاٹی، گلزار، انجار، پرویش قیام الدین گلفام، افروز سکندر، رحمت، خورشید اور محمد گڈو وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details