انٹرنیشنل جرنلزم سینٹر کے تحت ماروا اسٹوڈیو فلم سٹی سیکٹر 16 میں آٹھویں عالمی فیسٹیول آف جرنلزم کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر سندیپ ماروا نے کہا کہ '12 فروری کو یوم صحافت کے طور پر منایا جاتا ہے اور ہمارا مقصد اس تقریب کے ذریعے محبت، امن اور اتحاد قائم کرنا ہے۔'
اس تقریب کا افتتاح سلووینیا کے سفیر مرجان سینسن، پیرو کے سفیر کارلوس پولو، بوسنیا کے سفیر محمد سینجک، رومانیہ کے سفیر رڈو اوکٹیوین ڈوبرے، گھانا کے سفیر مائیکل آرون اوکے، بی جے پی کے قومی سکریٹری ترتھ سنگھ راوت، کے ایل گنجو، کالم نگار اشوک کمار ٹنڈن، لیسھوتھو کے کونسلر ہائی کمشنر مفتے سیکمین، کالم نگار مادھون نارائنن اور فلم نقاد کومل نہاٹا نے سیمینار میں شرکت کی۔
تقریبا کا عنوان تھا کہ 'قومی اور بین الاقوامی سالمیت کو برقرار رکھنے میں میڈیا کا کردار'۔ اس موقع پر مرجان سینسن نے کہا کہ اگر آپ صحافت میں قدم رکھ رہے ہیں تو، آپ کے قلم کو سچ لکھنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے کیونکہ ایمانداری اس پیشہ کی سب سے اہم اور پہلی چیز ہے اور آج صحافت صرف اخبار تک محدود نہیں ہے۔ مرجان نے کہا کہ چینل، بلاگ، سوشل میڈیا سامنے آچکے ہیں اور آج کسی بھی پروگرام کے بارے میں لکھنے اور سنانے کے لئے سوشل میڈیا ایک بہت بڑا وسیلہ بن گیا ہے۔