اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا میں مہانگر کانگریس کمیٹی کا اجلاس - مہانگر کانگریس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس

نوئیڈا کے سیکٹر 10 میں کانگریس سٹی صدر شہاب الدین کی صدارت میں مہانگر کانگریس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

mahanagar congress committee meeting in noida
نوئیڈا میں مہانگر کانگریس کمیٹی کا اجلاس

By

Published : Nov 9, 2020, 5:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں مہانگر کانگریس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس میں سیکٹر 10 میں پارٹی کے دفتر میں طلب کیا گیا، جس کی صدارت سٹی صدر شہاب الدین نے کی۔

نوئیڈا میں مہانگر کانگریس کمیٹی کا اجلاس

اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور میرٹھ زون انچارج ودیت چودھری اور اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی سکریٹری انچارج نوئیڈا سنیل بشنوئی اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

اجلاس میں تنظیم سازی اور دیگر امور پر نگرانی مہم کے تحت 9 بلاک کے صدور سے تبادلہ خیال کیا گیا، انچارج ودیت چودھری نے تمام کمیٹی عہدیداروں اور خواہش مند بلاک صدور سے ذاتی طور پر گفتگو کی اور کانگریس کو مضبوط بنانے کے طریقوں سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر اجلاس میں موجود عہدیداروں میں سابق صدر مکیش یادو، اے آئی سی سی دنیش اوانا، ترجمان پون شرما، ستیندر شرما، لیاقت چودھری، اوشا شرما، پرمود شرما، فیرے سنگھ ناگر، رشی گوتم ، للت آوانا ، دانش سیفی ، محمد گڈو ، دییا شنکر پانڈے ، رنبیر بھٹی ، رضوان چودھری ، ادیویر یادو ، رنکو بیسوایا ، اونیش تنور ، سبھاش مشرا ، جاوید خان ، ڈاکٹر سیما ، اشوک شرما ، ایس ایس سسوڈیا ، سوویندر اوانا ، علی محمد ، انجار ، اومویر یادو ، غلام محمد وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details