کوتوالی فیز تین پولیس نوئیڈا اترپردیش نے چوری کی بائیک سے لوگوں کے موبائل چھین کر فرار ہونے والے گروہ کے تین لٹیروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے دو بائک، پانچ موبائل فون، ایک پستول، دو زندہ کارتوس اور 1500 روپے نقدی برآمد کئے ہیں۔
دوسرے ضلع سے نوئیڈا میں آکر لوٹ پاٹ کرنے والے گرفتار - نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا سمیت دہلی
کوتوالی فیز تین کے انچارج ویویک تریویدی کے مطابق معلومات کی بنیاد پر تینوں لٹیروں کو پرتھلہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار
پولیس کے مطابق لٹیروں نے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا سمیت دہلی این سی آر کے متعدد شہروں میں موبائل لوٹ کی واردات کو انجام دے چکے ہیں۔ لٹیروں نے بتایا کہ انہوں نے کچھ دن قبل پرتھلہ چوک کے قریب موبائل چوری کی واردات کو انجام دیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں میں ، ان لوگوں نے 6 سے زیادہ موبائل چوری کی واردات انجام دے چکے ہیں۔