اردو

urdu

ETV Bharat / city

جج کا سنسنی خیز الزام - جج کا جنسی و ذہنی استحسال

ریاست اڑیسہ کے نیا گڑھ میں واقع خاتون عدالت کی جج دیپا داس نے وکلا پر ذہنی و جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔

جج کا جنسی و ذہنی استحسال

By

Published : Sep 3, 2019, 11:25 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:54 AM IST

جج کے مطابق وکلاء ان پر اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ دینے کا دباؤ بناتے تھے۔ نوئیڈا میڈیا کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران جج دیپا داس نے بتایا کہ '2017 جنوری میں وہ نیا گڑھ ضلع کورٹ میں اپنا کام نمٹا رہی تھیں۔ اس دوران کچھ وکلاء نے ان پر اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ دینے کا دباؤ بنایا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'انہوں نے کچھ کیس میں تاریخ نہ دیتے ہوئے فیصلہ سنا دیا تھا جبکہ وکیلوں کی خواہش تھی کہ انہیں صرف تاریخ ملتی رہے۔ ایسا نہ کرنے پر وکلا نے ان کی عدالت کا بائیکاٹ کر دیا اور ان کی عدالت کے باہر کھڑے ہو کر ان کے نام لے کر گالی گلوچ دینے لگے۔'

دیپا داس نے اس کی شکایت کی۔ اس کے بعد پولیس کی تحویل میں وہ اپنے گھر پہنچیں۔ اگلے دن پھر وکیلوں نے انہیں گھیر لیا۔ تنگ آ کر انہوں نے ضلع جج کے ذریعے پولیس میں شکایت درج کرائی اور اپنے ساتھ ہوئے اس غیر اخلاقی حرکت کے لیے، قومی خواتین کمیشن، حکومت ہند، صدرجمہوریہ، وزارت قانون، ہائی کورٹ میں شکایت درج کرائی۔ جس کے پاداش میں دو دن بعد ان کا تبادلہ گج پتی ضلع میں کر دیا گیا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details