اردو

urdu

ETV Bharat / city

غیر قانونی طور شراب بنانے والی بھٹیوں پر چھاپہ، دو گرفتار - India

ریاست اتر پردیش میں غیر قانونی طور شراب بنانے والی بھٹیوں پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

up
غیر قانونی طور شراب بنانے والی بھٹیوں پر چھاپہ، دو گرفتار

By

Published : Apr 12, 2020, 12:19 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق نوئیڈا میں تھانہ ربوپورہ کی پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دے کر علاقے کے گاؤں چندی گڑھ میں کئی مقامات پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور شراب بنانے والی 3 بھٹیوں کو سربمہر کیا۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران 2000 لیٹر کچی شراب بھی برآمد کی گئی اور اس دوران غیر قانونی طور پر شراب تیار کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران100 کلو گڑ چار کلو یوریا اور شراب تیار کرنے کے دوران استعمال ہونے والے پلاسٹک و الومنیم کے ظروف بھی ضبط کیے گئے۔

گرفتار شدہ افراد کے خلاف استغاثہ نمبر 62/20 دفعہ 60 / 62EX ایکٹ اور 272 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد لاک ڈاؤن کا نا جائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار میں مشغول تھے اور غیر قانونی طور شراب فروخت کر رہے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details