لاک ڈاؤن کے درمیان بھی خفیہ طریقے سے شراب کے فروخت کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں جس کے بعد محکمہ ایکسائز کی مشترکہ ٹیموں نے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور جیور میں غیر قانونی شراب فروخت کرنے کے مشتبہ مقامات پر چھاپہ مارا۔
ممکنہ شراب تیار کرنے اورغیر قانونی طور فروخت کئے جانے کے مقامات پر چھاپے کے دوران کوئی غیر قانونی شراب برآمد نہیں ہوئی۔ نیز ضلع میں واقع شراب کی دکانوں کی جانچ کرکے یہ یقینی بنایا گیا کہ شراب کی دکانوں کے قریب مشکوک مقامات سے کوئی غیر قانونی شراب فروخت نہیں کی گئی۔